قانون آپ کو ایسی صورتوں میں خصوصی تعلیمی ضروریات اور معذوری کے ٹریبونل ("ٹریبونل" یا "سینڈسٹ") میں اپیل کرنے کا حق دیتا ہے جب آپ اپنے بچے کی خصوصی تعلیمی ضروریات کے بارے میں بورڈ کے ساتھ کسی اتفاق رائے پر نہیں پہنچ سکتے ہیں۔
آپ ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں اگر بورڈ:
- آپ کے بچے کی ایس ای این کی رسمی تشخیص نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے لیکن صرف اسی صورت میں جب پچھلے 6 ماہ کے دوران کوئی تشخیص نہ ہوئی ہو؛ یا
- رسمی تشخیص کرنے کے بعد آپ کے بچے کی ایس ای ااین کا بیان جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
اگر بورڈ نے آپ کے بچے کی ایس ای این کی تشخیص کی ہے یا سابقہ بیان کو تبدیل کردیا ہے تو، آپ ذیل کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں:
- آپ کے بچے کی ایس ای این کے بیان کے حصہ 2 میں درج وضاحت؛
- خصوصی تعلیمی مدد کے بیان کے حصہ 3 میں درج وضاحت جو بورڈ کے خیال میں آپ کے بچے کو ملنی چاہئے؛
- بیان کے حصہ4 میں اسکول میں اسکول کا نام دیا گیا ہو؛ یا
- یہ حقیقت کہ بیان کے حصہ 4 میں کسی اسکول کا نام نہیں دیا گیا ہے۔
آپ ٹریبونل میں بھی اپیل کرسکتے ہیں اگر:
- بورڈ آپ کے بچے کے بیان میں جس اسکول کا نام دیا گیا ہے اسے تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردیتا ہے، تاوقتیکہ آپ نے امداد یافتہ اسکول کے بارے میں کہا ہو اور آپ کے بچے کے بیان کو کم سے کم ایک سال تک بورڈ کے ذریعہ سنبھال کر رکھا ہوا ہو۔
- بورڈ آپ کے بچے کی ایس ای این کی دوبارہ تشخیص کرنے کی درخواست کو مسترد کردیتا ہے، جب تک کہ پچھلے 6 ماہ کے اندر کوئی تشخیص نہ کی گئی ہو؛
- ورڈ آپ کے بچے کے بیان کو اب مزید سنبھال کر نہ رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے؛
- پ کے بچے کی دوبارہ تشخیص کے بعد، بورڈ اس بیان میں ترمیم نہیں کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔
ٹریبونل کے طریقۂ کار سے وابستہ یہ تفصیلات اور مزید معلومات "خصوصی تعلیمی ضروریات اور معذوری کا ٹریبونل - اپیل کیسے کریں" نامی کتابچے میں مل سکتی ہیں جو ٹرائبونل کے دفاترٹرائبونل کے دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔