سینڈو کا مطلب ہے خصوصی تعلیمی ضروریات اور معذوری (شمالی آئر لینڈ) کا حکمنامہ 2005۔ یہ حکمنامہ 1 ستمبر 2005 کو عمل میں آیا۔
سینڈو نے موجودہ تعلیم (شمالی آئر لینڈ) سے متعلق حکمنامہ 1996 میں ترمیم و اضافہ کیا اور اس نے شمالی آئر لینڈ میں کچھ نئی قانون سازی کو بھی متعارف کرایا۔
- اس سے اصل دھارے کی اسکولی تعلیم میں شامل کئے جانے کے بچوں کے حق میں اضافہ ہوتا ہے بشرطیکہ یہ ان کے والدین کی خواہش ہو اور دیگر بچوں کے لئے موزوں تعلیم کی گنجائش کے مطابق بھی ہے۔
- ایجوکیشن اینڈ لائبریری کے اوپر خصوصی تعلیمی ضروریات والے بچوں کے والدین کے لئے ان کی ضروریات سے وابستہ مشورہ اور معلومات فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
- ایجوکیشن اینڈ لائبریری کے اوپر اسکولوں یا بورڈز اور والدین کے مابین تنازعات کو درگزر کرنے یا حل کرنے کے وسائل فراہم کرنے کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔
- بورڈز پر ایک کچھ محدود وقت کے اندر خصوصی تعلیمی ضروریات اور معذوری کا ٹریبونل کے احکامات سے مطابقت اختیار کرنے کی ذمہ داری عائد کرتا ہے
- اسکولوں پر والدین کو مطلع کرنے کی ذمہ داری عائد کرتا ہے بشرطیکہ ان کے بچے کے لئے خصوصی تعلیمی بند و بست کیا جا رہا ہے۔
- ایک "ذمہ دار ادارے" کوتعلیمی ضروریات پر نظر ثانی یا اس کی تشخیص کا مطالبہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
- شمالی آئر لینڈ کے اسکولوں کو معذوری سے متعلق امتیاز کا ایکٹ 1995 کے دائرے کے اندر لاتا ہے۔
یہ اس حکمنامے کے ضوابط کی صرف ایک مختصر تلخیص ہے۔