خصوصی تعلیمی ضروریات کو ایجوکیشن (شمالی آئر لینڈ) آرڈر 1996 میں اس معنی میں بیان کیا گیا ہے کہ کسی بچے کو آموزشی دشورای یا ایسی معذوری ہوتی ہے جس کے لئے خصوصی تعلیمی بندوبست دستیاب کرائے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
قانون کہتا ہے کہ کسی بچہ / بچے کی خصوصی تعلیمی ضروریات ہوتی ہیں اگر اسے اسی عمر کے اکثریتی بچوں کے بہ نسبت عظیم تر دشواری ہو، یا ایسی معذروری ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس بچے کو دیگر بچوں کی طرح ایک ہی جیسی سہولیات کا استعمال کرنا دشوار ہوتا ہے۔ 1996 کا حکمنامہ بورڈز کو خصوصی تعلیمی ضروریات والے بچے کی تشخیص کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ اس تشخیص کے بعد بورڈ رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ اسے خصوصی تعلیمی ضروریات کا بیان کہا جاتا ہے۔ بورڈ کو اس بیان میں خط کشیدہ بچے کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بندوبست کرنا ہوتا ہے۔
ایک قانونی تشخیص بچے کی ضروریات کی کثیر شعبہ جاتی تشخیص ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ آیا بچے کو خصوصی تعلیمی ضروریات درکار ہیں۔ یہ طریقۂ کار بورڈ سے والدین، تعلیمی، طبی، نفسیاتی اور سماجی خدمات سے متعلق مشورہ، ساتھ ہی کوئی دیگر مشورہ جو پسندیدہ سمجھا جاسکے حاصل کرنے کا تقاضہ کرتا ہے۔ والدین کو بورڈ کے آفیسر کے نام سے مطلع کردیا جائے گا جو اس طریقۂ کار کے دوران امداد اور تعاون پیش کرنے کے لئے دستیاب ہوگا۔ متعدد رضاکار تنظیموں سے بھی مشورہ دستیاب ہے۔
خصوصی تعلیمی ضروریات کا بیان ایک ایسا دستاویز ہوتا ہے جو بچے کی ان ضروریات اور خصوصی مدد کو طے کرتا ہے جو ان ضروریات کی تکمیل میں مدد کرنے کے لئے فراہم ہوں گے بیان کا تحفظ ان بچوں کے لئے مہیا کرایا جائے گا جن کی ضروریات ایسی ہیں کہ اصل دھارے کے اسکول میں عام طور سے دستیاب اضافی وسائل، یا ان سے مختلف وسائل کو لازمی طور سے تفویض کرنا چاہئے۔ خصوصی تعلیمی ضروریات کی نشاندہی اور تشخیص سے متعلق ضابطۂ عمل سے پتہ چلتا ہے کہ لگ بھگ 2% بچوں کو اس طرح کی ضروریات ہوں گی۔ یہ فیصلہ کرنے کے لئے کہ آیا بیان کی ضرورت ہے بورڈ قانونی تشخیص کرسکتا ہے۔