Young girl smiling in class Close up head shot of boy in school Girl holding hand up, with teacher at white board
.

سینڈو  (Dyslexia)

درج ذیل متن 'Report of the Task Group on Dyslexia' سے ماخوذ ہے جو اب کلی طور پر دستیاب ہے۔

 

مجموعی جائزہ

 

ترقیاتی ڈیسلیکسیا کا تذکرہ پہلی بار 1886 میں، 14 سال کی عمر کے ایک ایسے لڑکے کے معاملے میں کیا گیا تھا جو پڑھنا لکھنا سیکھنے کے لائق نہیں تھا۔  1917 میں ہونے والے ایک مزید مطالعہ نے اس طرح کی دشواریوں کو "پیدائشی کمزور بینائی" سے منسوب کردیا۔ 1960s سے پہلے جب تک کہ تحقیق کا کام ادویہ کے شعبے سے تعلیمی شعبے میں نہیں آیا تھا، تب تک اس بات کا پتہ نہیں تھا کہ کون سے عوامل، اگر کوئی ہو، دماغی "کمزوری" اور "پسماندہ قارئین" کے درمیان حد فاصل ہیں۔

 

اسی وقت سے، اس بارے میں بہت زیادہ مباحثہ ہوتا رہا ہے کہ ڈیسلکسیا کی وجہ کیا ہے اور جن لوگوں میں یہ عارضہ ہے ان میں یہ کس طرح آشکار ہے۔  اہم، ایک مختصر سی تعریف پر قدرے اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ڈیسلکسیا" کی اصطلاح عام طور سے طبی/حیاتیاتی تحقیق میں استعمال ہوتی رہی ہے اور اس میدان میں رضاکاروں کے ذریعہ استعمال کی جانے والی ترجیحی اصطلاح رہی ہے۔ تاہم، جیسا کہ نکولسن (2001)21 نے بتایا ہے، یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ "ایک واحد متناسب یکساں سنڈروم ہے"۔  حالیہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ معاملہ یہ نہیں ہے۔

 

ماہرین تعلیم، خاص طور سے تعلیمی ماہرین نفسیات، نے "مخصوص آموزشی دشواریوں" کی اصطلاح کو ترجیح دی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ فرد مذکور کو آموزش کے کچھ اعمال میں پریشانی ہے، مگر پوری آموزش میں نہیں ہے۔  امریکہ کے اندر، 1980s کے دوران، ڈیسلکسیا کی جگہ "خواندگی کی معذوری" کی اصطلاح رائج ہوئی تھی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آموزش کے عمل کے جائزے سے نکل کر خواندگی کے عمل کا جائزہ لیا جانے لگا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سینڈو