Young girl smiling in class Close up head shot of boy in school Girl holding hand up, with teacher at white board
.

شمالی آئر لینڈ کے لئے خصوصی امداد سروس (ڈارس) (Dispute Avoidance and Resolution Service (DARS)

ڈسپیوٹ ایوائڈنس اینڈ ریزولیوشن سروس (ڈارس ) خصوصی تعلیمی ضروریات اور معذوری کا حکمنامہ (سینڈو) کے نتیجے میں 1 ستمبر 2005 کو عمل میں آیا۔

 

ڈارس کا مقصد ہے:

 

  • ایجوکیشن اینڈ لائبریری بورڈز یا اسکولوں اور والدین کے بورڈ آف گورنرز کے مابین خصوصی تعلیمی ضروریات (ایس ای این) والے بچوں کے ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے طریقے کے بارے میں عدم اتفاقات کو حل کرنا؛

 

  • خصوصی تعلیمی ضروریات والے بچوں کے لئے طے شدہ بند و بست کے بارے میں والدین اور اسکولوں کے مابین عدم اتفاقات کو حل کرنا۔

 

ڈارس ایک خود مختار، راز داررانہ، رضاکار اور غیر رسمی خدمت ہے جو عدم اتفاقات کے نکات کی نشاندہی کرنے اور آئندہ کا ایسا طریقہ دریافت کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کو تمام فریق قبول کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

 

یجوکیشن اینڈ لائبریری بورڈ کے ہر ایک علاقے میں، ڈارس کا ایک رابطہ ہے جو خصوصی تعلیم کے اپنے حصے سے آزاد ہے۔ ڈارس منیجر کے رابطے کی تفصیلات ڈارس منیجر پہلی فرصت میں رابطے کا اہم فرد ہے۔

 

ڈارس ٹیم کے ممبران عدم اتفاقات کے حل کی ممکنہ سہولت فراہم کریں گے۔  خر کار، اتفاق رائے تو معاملے میں شامل تمام فریقوں کی منظوری سے ہی ہوسکتا ہے۔

 

ڈارس کے ساتھ شمولیت کی وجہ سے خصوصی تعلیمی ضروریات اور معذوری کا ٹریبونل (سینڈسٹ) میں اپیل کرنے کے آپ کے حق پر اثر نہیں پڑے گا۔  ڈارس کو والدین یا اسکول یا ایجوکیشن اینڈ لائبریری بورڈ کے ساتھ دیگر تنازعات کو حل کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔  اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے بچے کی معذوری کی وجہ سے اس کے خلاف امتیاز برتا گیا ہے تو مساوات کمیشن برائے شمالی آئر لینڈمساوات کمیشن اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ثالثی کی خدمت فراہم کرے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شمالی آئر لینڈ کے لئے خصوصی امداد سروس (ڈارس)