Young girl smiling in class Close up head shot of boy in school Girl holding hand up, with teacher at white board
.

خود تسکینیخ  (Autism)

درج ذیل متن 'Report of the Task Group on Autism' سے ماخوذ ہے جو اب کلی طور پر دستیاب ہے۔

 

خود تسکینی کیا ہے؟

 

آٹسٹس اسپکٹرم ڈس آرڈر ایک پیچیدہ ترقیاتی معذروی ہے جو لازمی طور سے کسی فرد کے بات چیت کرنے اور لوگوں سے تعلقات استوار کرنے کے انداز کو متاثر کرتی ہے۔  'آٹسٹک اسپکٹرم' کی اصطلاح اکثر و بیشتر اس وجہ سے استعمال کی جاتی ہے کہ فرد بہ فرد میں اس کی کیفیت مختلف ہوتی ہے۔  اسپرجر سنڈروم اسپکٹرم کے اختتام پر زیادہ اہلیت کا حامل ایک عارضہ ہے۔  اسپکٹرم کے اختتام پر 'کم اہلیت' کا حامل کینر کا سنڈروم ہے، جس کو کبھی کبھی 'قدیم قسم کی خود تسکینی' کہا جاتا ہے۔

 

اوائل بچپن کی خود تسکینی" سے وابستہ کیفیت اور برتاؤ کے انداز کا تذکرہ سب سے پہلے ماہر امراض اطفال، لیو کینر (1943) نے کیا تھا۔  کینر کے مطابق، اس عارضے کی اہم خصوصیت میں شدید قسم کا سماجی نقص، بات چیت، سوچ بچار کے طریقوں پر اصرار اور برتاؤ کے مروجہ انداز شامل ہیں۔ ٹھیک اسی وقت یوروپ میں، ہنس اسپرجر (1944) کے ذریعہ بچوں کے بالکل ویسے ہی ایک گروپ کا تذکرہ کیا گیا تھا اور ان کی منفرد، سادہ مزاج، اور نامناسب سماجی برتاؤ، طویل غیر ضروری نمائشی بیانات، ناقص انداز و اطوار، کمتر درجے کی دلچسپیاں اور ناقص حرکی ہم آہنگی کی صلاحیتں کے ساتھ متصف کیا گیا تھا۔  انہیں ایک لچکدار، تعاملی انداز میں صلاحیتوں کے اطلاق میں دشواری کا حامل بھی بتایا گیا تھا۔ لیو کینر (1943) اور ہنس اسپرجر (1944) دونوں ہی کے کام نے آج کے آٹسٹک اسپکٹرم ڈس آرڈرز سے متعلق ہماری سمجھ کی بنیاد رکھی۔  مباحثے ہوتے رہے ہیں، مگر اب عام طور سے یہ تسلیم کرلیا گیا ہے کہ خود تسکینی اور اسپرجر سنڈروم دونوں ہی سماجی اور بات چیت سے متعلق بد نظمی کے وسیع تر گروپ میں آتے ہیں، جو عام طور سے آٹسٹک اسپکٹرم ڈس آرڈرز (اے ایس ڈی) کے نام سے معروف ہے۔

 

سپکٹرم ڈس آرڈر کے طور پر خود تسکینی کی طبی سمجھ حاصل کرنے میں، لارنا ونگ (1979) نے ایک انتہائی اہم تعاون کیا ہے۔  ایک جامع وبائی مطالعے کا انعقاد کرنے کے بعد، ونگ نے یہ نتیجہ نکالا کہ سماجی نقص نشو نما کی بدنظمی ہے اور یہ کہ مختلف توضیحات، خواہ انہیں سنڈروم کا نام دیا گیا ہو یا نہ دیا گیا ہو، وہ سب ہی متعلقہ بد نظمی کے 'اسپکٹرم' کا حصہ ہیں۔  ونگ نے دریافت کیا کہ نشوونما کے تین حصے اس سماجی نقص سے وابستہ ہیں، جو ان خصوصیات کا مجموعہ تشکیل دیتے ہیں جو خود تسکینی کی شناخت کرنے کے لئے تشخیصی اصول فراہم کرتے ہیں۔ اس مجموعے کو نقائص کی تکڑی کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

 

  • سماجی تعامل کا نقص؛

 

  • سماجی گفتگو کا نقص؛

 

  • سماجی مفاہمت اور تصور پردازی کا نقص۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خود تسکینیخ