اقدار کا بیان (Value Statement)
- زندگی کے مواقع کے لئے تعلیم اہم ہے
- والدین اپنے بچوں کے ابتدائی معلم ہوتے ہیں اور انہیں اپنی تعلیمی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
- تمام بـچوں اور نو عمر افراد کو نسل، جنس، مذہب، جنسی میلان، معذوری، ثقافت، عمر، سماجی پس منظر یا خصوصی تعلیمی ضروریات سے قطع نظر مناسب تعلیم سے فائدہ اٹھانے کا مساوی موقع ملنا چاہئے۔
- بچوں اور نوعمر افراد کو ایسے فیصلوں میں ضرور شامل رہنا چاہئے جو ان پر اثر انداز ہوتا ہے۔
- بچے اور نوعمر افراد کے بہترین مفادات کو ایسی مؤثر شراکتوں کے ذریعہ بہترین طریقے سے انجام دیا جاسکتا ہے جس میں بچے اور نوعمر افراد، والدین، کنبے، اسکول کا عملہ اور دیگر ایجنسیاں شامل ہوں۔