بک اسٹارٹ کی شروعات برمنگھم لائبریری سروس، برمنگھم ہیلتھ اتھارٹی اور برمنگھم اسکول آف ایجوکیشن کے تعاون سے ایک خود مختار فلاحی بک ٹرسٹ کے ذریعہ 1992 میں کی گئی تھی۔
بک اسٹارٹ کا مقصد اوائل عمر سے ہی، ہر ایک بچے کو مفت کتابیں اور ہر ایک والدین کو متعلقہ مشورہ پیش کرکے، اپنے بچوں کے ساتھ کتابوں کا اشترا ک کرنے کے لئے والدین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا اور اب بھی ہے۔
یہ اسکیم تمام والدین/نگرانوں کو جب ان کے بچے قریب 7-9 ماہ کی عمر کے ہوتے ہیں بک اسٹارٹ کا ایک پیک پیش کرکے کام انجام دیتی ہے۔
اس پیک میں دومفت کتابیں، کتابوں کا اشتراک کرنے کے بارے میں مشورہ، لائبریری کی سہولیات اور سرگرمیوں کے بارے میں معلومات اور شرکت کرنے کے لئے ایک دعوت نامہ شامل ہوتا ہے۔
بک اسٹارٹ آپ کی مقامی لائبریری کی خدمت اور آپ کے مقامی ہیلتھ ٹرٹس کے مابین ایک اشتراک ہے۔
کسی نوعمر بچے کے ساتھ کتاب کا اشتراک کرنے سے والدین اور بچے کے مابین ایک گرمجوش، مشفقانہ رشتے کی تخلیق کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہ بالکل اوائل عمر سے ہی گرفت کو بہتر بناتا ہے۔